Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
34

کشمیر کمیٹی سویڈن کے انتخابات

کشمیر کمیٹی سویڈن کے انتخابات کے تمام انتظامات مکمل ہوگئے ہیں اور امیدوار اپنے لیے ووٹ حاصل کرنے کی مہم میں مصروف ہیں۔ یہ مہم آخری مرحلہ میں داخل ہوچکی ہے اور اتوار ۱۸ مارچ کو آنے والے دو سال کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ کشمیر کمیٹی سویڈن کے انتخابات کے لیے مقرر الیکشن کمشنر عارف محمود کسانہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق برکت حسین بلامقابلہ منتخب ہوجائیں گے کیونکہ ان کے مقابلے میں کسی اور امیدوار نے اپنے نامزدگی پیش نہیں کی۔ نائب صدر کے لئے تین امیدوار میدان میں ہیں جن میں چوہدری ظفراقبال (سابق جنرل سیکریٹری کشمیر کمیٹی)، سرفراز طالب اور شہزاد ملک شامل ہیں۔ جنرل سیکٹری کے عہدہ کے لئے انجینئر محمد جاوید (سیکریٹری سویڈش کرکٹ بورڈ، چئیرمین مسلم ایسوسی ایشن ناکا) کے مد مقابل سردار تیمور عزیز (جنرل سیکریٹری کشمیر کمیٹی) ہیں۔ انفارمیشن سیکریٹری کے عہدہ کے لئے عامر جبار (صدر پاک سویڈش کلچرل ایسوسی ایشن) اور ذکیہ مرزا (رہنما سوشل ڈیموکریٹ پارٹی) میں ایک کا انتخاب ہونا ہے۔ چیف آرگنائیزر کے لئے عامر ندیم (پاکستان میلہ کمیٹی) کا مقابلہ فیصل محمود کے ساتھ ہے۔ یہ انتخابات 18مارچ بروز اتوار دن تین بجے Kungshamravägen 1, 17070 Solna منعقد ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں