• آپ کے خطوط
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • کالم نگاراور شعراء کی فہرست
  • ہدایتی ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
جمعہ, 9 اپریل , 2021
3 °c
Stockholm
8 ° بدھ
6 ° جمعرات
8 ° جمعہ
7 ° ہفتہ
  • Login
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
ZAQ Accounting
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
No Result
View All Result

کشمیر برما اور قطر

عارف کسانہ by عارف کسانہ
6 جولائی, 2018
0 0
0
0
SHARES
17
VIEWS
فیس بٗک پر شیئر کیجئےٹویٹر پر شیئر کیجئےواٹس ایپ پر شیئر کریں

افکارتازہ: ریاست جموں کشمیر میں حالات دن بدن بر تر ہوتے جارہے ہیں۔ ایک طرف خونی لکیر پر گولہ باری سے جانی نقصان ہورہا ہے تو دوسری طرف قابض فوج کی جانب سے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں شہادتوں کا سفر جاری ہے۔ رمضان کے مقدس مہینہ میں بھی مقبوضہ وادی میں جبر وتشدد کم نہیں ہوا اور قید وبند روز مرہ کا معمول بن گیا ہے۔ ان حالات عالمی برادی اور امت مسلمہ تو ایک طرف خود کشمیریوں کا وکیل بھی خاموش ہے ۔ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو بھی اعتراف کرنا پڑا کہ مسئلہ کو بھلا دیا گیا ہے اور کچھ یہی خیالات سویڈن میں پاکستان کے سابق سفیر ڈاکٹر عبدالستار بابر کے ہیں۔ جو ملک وزیر خارجہ کے بغیر ہو اس کی عالمی سطح پر شنوائی کیسے ہو سکتی ہے ۔ تاریخ نے یہ دن بھی دیکھانے تھے کہ گجرات میں مسلمانوں کے خون میں ہاتھ رنگنے والا شخص جب بھارت کا سربراہ بنتاہے تو دنیا میں سعودی عرب اور ایران جو اپنے اپنے زعم میں امت مسلمہ کی قیادت دعویٰ دار ہیں، جن سے پاکستان کے قریبی برادرانہ تعلقات رہے ہیں اور وہ دونوں آپس میں ایک دوسرے کے سخت مخالف ہیں لیکن بھارتی حکومت کے صدقے واری جانے میں ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں۔ کیا ان کا یہ رویہ کشمیریوں کے سینے پر مونگ دلنے کے مترادف نہیں۔کیایہ ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی نہیں ۔کیا کشمیریوں کو غاصب کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ دیا گیا۔
ریاست جموں کشمیر سے بھی زیادہ ہولناک مناظر برما کے ہیں جہاں روہنگا مسلمانوں پر زمین تنگ اور حیات جرم بنادی گئی ہے۔ ایسے ہولناک مناظر ہیں کہ دیکھے نہیں جاسکتے۔ روہنگا ایسوسی سویڈن کے صدر ابوالکلام کے مطابق برما میں روہنگا مسلمان خوف اور دہشت میں زندہ ہیں۔ لوگ جنگلوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں اور انہیں کھانے پینے اور ادویات کی شدید کمی کا سامنا ہے اور حکومتی سرپرستی میں ان پر ظلم جاری ہے۔ آن سنگ سوچی جنہیں امن کا نوبل انعام ملا ہے وہ اس وقت اسٹیٹ کونسلر او ر حکومت کی سربراہ ہیں لیکن حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔مسلم ممالک میں سے ملائیشیا، انڈونیشیا، ایران اور ترکی نے روہنگا مسلمانوں کے لئے آواز بھی اٹھائی ہے۔ ترکی کے وزیر خارجہ اور صدر طیب اردگان کی بیوی نے وہاں کا دورہ بھی کیا لیکن ظلم و تشدد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ پاکستان نے اس مسئلہ میں اپنا کوئی کردار ادا نہیں کیا حالانکہ اس کے برما کے ساتھ دوستانہ ، تجارتی اور عسکری تعلقات ہیں۔ پاکستان نے اقوام متحدہ میں نیم دلانہ انداز میں بات کرنے پر ہی اکتفا کیا ہے ۔ روہنگا مسئلہ پر سویڈن نے بہت بہتر کرادر ادا کیا ہے اور برما کو دی جانے والی امداد نصف کردی ہے حالانکہ سویڈن کے برما کے ساتھ تجارتی مفادات بھی وابستہ ہیں۔ برما کی رہنماء سوچی نے اپنے سویڈن کے حالیہ دورہ میں جب سویڈش وزیر اعظم سٹیفن لوفوین سے ملاقات کی توانہوں نے برما میں روہنگا مسلمانوں پر ہونے والی زیادتیوں پر سخت تشویش کا اظہا رکیا اور وہاں حالات بہتر بنانے پر زور دیا۔ سویڈش ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے برما کی رہنماء پر شدید دباؤ ڈالا ہے کہ وہ روہنگا مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو بند کرانے کے لئے اقدامات کریں۔حال ہی میں اقوام متحدہ نے متاثرہ علاقوں میں ایک مشن بھیجنے کا فیصلہ کیا جس کی آن سان سوچی کی حکومت مخالفت کررہی ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں مسلمان مذہبی جبر اور تعصب کا شکار ہیں۔ اس صورت حال میں اقوام متحدہ، امریکہ اور یورپ سے کیا شکوہ اور گلہ جب خود اپنے مسلمان بھائی ان کے لئے آواز نہیں اٹھا رہے اور اپنے اپنے مفادات کے لئے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔اسلامی دنیا اگر ایک مشترکہ پالیسی کے تحت یہ فیصلہ کرلیں کہ وہ اس جبر اور ظلم کو ختم کرائیں گے تو یہ ممکن ہے۔ صد افسوس یہ کہ مسلم ممالک غیروں کے ساتھ ابریشم اور آپس میں ایک دوسرے کے لئے فولاد ہیں۔ سعودی عرب اور خلیجی ممالک نے جس طرح قطر پر پابندیاں عائد کی ہیں اگر ایسی ہی پابندیاں وہ بھارت اور برما پر عائد کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہاں حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں رک نہ جائیں گی۔ امت مسلمہ کی زبوں حالی اور بے حسی اس دور میں تھی جب علامہ اقبال زندہ تھے اور انہوں نے اس بارے میں جو لکھا وہ آج بھی صادق ہے فر ق یہ ہے کہ ا س فہرست میں مصر و ہندوستان کے ساتھ اور بہت سے مسلم شامل ممالک بھی شامل ہوگئے ہیں اور ان اشعار کو اسی تناظر میں پڑھنا چاہیے۔ علامہ فرمائے ہیں

کل ایک شوریدہ، خواب گاہ نبی پہ رو رو کے کہہ رہا تھا
کہ مصر و ہندوستان کے مسلم بنائے ملت مٹا رہے ہیں
یہ زائرانِ حریمِ مغرب ہزار رہبر بنیں ہمارے
ہمیں بھلا ان سے واسطہ کیا جو تجھ سے نا آشنا رہے ہیں
غضب ہیں یہ’’مرشدانِ خودبیں’’ خدا تری قوم کو بچائے
بگاڑ کر تیرے مسلموں کو یہ اپنی عزّت بنارہے ہیں
سْنے گا اقبال کون ان کو یہ انجمن ہی بدل کئی ہے
نئے زمانے میں آپ ہم کو پْرانی باتیں سنا رہے ہیں

ShareTweetShareSend
Previous Post

کیا سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ پاکستان میں روشنی دے پائےگی

Next Post

نماز عید الفطر ترک مسجد فتیا میں بروز اتوار آٹھ بجے ہوگی

عارف کسانہ

عارف کسانہ

Next Post

نماز عید الفطر ترک مسجد فتیا میں بروز اتوار آٹھ بجے ہوگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

نیوز لیٹر میں شمولیت

تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!

ہمارا فیس بک پیج

اہم شعبے

آج کے کالمز آواز آپ کے خطوط افسانچہ الیکشن 2018 انٹرویو اچھی بات بک ریویو بین الاقوامی تاریخ تازہ ترین تصانیف تصاویر اور مناظر تعلیم تقریبات ثقافت حلقہ اربابِ ذوق خبریں دسترخوان دلچسپ و عجیب سالگرہ سرینگر سفرنامہ سوشل میڈیا سویڈن سیاست شخصیات شوبز صحت فیملی کارنر فیچر کالمز قسط وار سلسلے ملٹی میڈیا موسيقى ویڈیوز ٹیکنالوجی پاکستان پاکستانی ڈرامے پریس ریلیز ڈائری کاروبار کالمز کھیل کہانیاں ہیلتھ بلاگ
  • ہمارے بارے میں
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • آپ کے خطوط
  • اسپیشل ایڈیشن
  • ہم سے رابطہ
  • اخوت: انسانی خدمت کا بڑا ادارہ
  • اردو کمیونٹی فورم

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

No Result
View All Result
  • Login
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

*By registering into our website, you agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.
All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Notice: Undefined index: javascript in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/appender/appender.php on line 237

Add New Playlist

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.