105

” کسی کو مسکرا کر دیکھنا بھی صدقہ ہے”

ادارہ منہاج القرآن سویڈن کے زیر اہتمام اسٹاک ہولم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری تھے.
تقریب کا آغاز گرچہ کافی تاخیر سے ہوا مگر لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی. تلاوت کی سعادت عبد القدیر نے حاصل کی. محفل کے چند شرکاء نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول بھی پیش کیے.
محفل میں موجود مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ میرے اس دورے کا مقصد دین السلام اور انسانیت کے اصول کے بارے میں مغربی دنیا کو آگہی دینا ہے. دین السلام میں مومن کی کیا پہچان ہے اور آقا ئے دوجہاں نے ہمیں اس سلسلے میں کیا تعلیمات دی ہیں اور ہم کس طرح اسے بھولتے جارہے ہیں اس حوالے سے انھوں نے احادیث کی روشنی میں بہت سے واقعات بیان کرتے ھوئے کہا کہ مومن اس شخص کو کہتے ہے جو قابل اعتماد ہو کہ لوگ اس پر اعتماد کریں اپنی جان کے حوالے سے بھی اور اپنے مال کے حوالے سے بھی یعنی وہ لوگوں کی جان کا بھی محافظ ہو اور مال کا بھی محافظ ہو مگر یہ نہیں کہا کے وہ مسلمانوں کی جان اور مال کا محافظ ہو بلکہ تمام بنی نوح انسان کی جان و مال کا محافظ ھو .
مسلمان ہونا ایک کردار ہے فقط ایک عنوان نہیں ہے کس بھی مسلمان کے اسلام کا فیصلہ اس کی شکل و صورت سے نہیں کیا جائے گا بلکہ اسلام کا فیصلہ اسکے طرز فکر،اسکے عمل ،اسکی سیرت پر اور اسکے کردار پر کیا جائے گا.
ہمارے نبیﷺ کا تو یہ بھی فرمان ہے کہ ” کسی کو مسکرا کر دیکھنا بھی صدقہ ہے ”
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا پورا خطاب آپ نیچے دے گئے لنک پر کلک کرکے سن سکتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں