31

کثیرالِلسان معاشرے اور جنوبی ایشیاء کےصوفی شعراء کرام کا کردار

سویڈن کے شہر اپسالا میں 2 مئی بروز بدھ کو اینگلسکا پارکن میں ایک سیمینار منعقد ہونے جارہا ہے۔ اس سیمینار میں پنجاب یونیورسٹی پاکستان کی پروفیسر نبیلا رحمٰن خصوصی شرکت کریں گی۔ اس سیمینار کا موضوع آج کی کثیر اللسان دنیا میں صوفیانہ کلام کے بارے میں ہے ۔ کیسےصوفیانہ کلام معاشرے کو یکجا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ بغیر کسی رنگ، نسل ، مذہب اور زبان کی تفریق کے کیسے صوفی اپنے بات عوام تک پہنچاتے تھے۔
اس سیمینار میں پنجاب کے کلاسیکی صوفی شاعر غلام جیلانی شاہ کی شخصیت اور ان کے دو مجموعے ‘پریم بانی’ اور ‘سراپا رمز’ خصوصی توجہ کا مرکز ہوں گے۔
سیمینار سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے پروفیسر ہینز ورنر ویسلر سے ان کی ای میل پر رابطہ کریں: heinzwerner.wessler@lingfil.uu.se

Multilingual and Multicultural Metaphors of Sufi Poets in South Asia

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں