آج کی دنیا ڈیجیٹل ہے اور تقریبا نصف دنیا کسی نا کسی انداز میں آن لائن ہے۔ اردو قاصد پر اس قسط وار سلسلے کو شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اس ڈیجیٹل دنیا میں کاروبار کے جو آن لائن مواقع موجود ہیں ان سے آپ کو آگاہ کیا جاسکے اور ویب سائٹ، ویڈیوزیا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ سے کس طرح فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے اس بات کو آسان الفاظ میں آپ تک پہنچایا جا سکے۔ یہ کہنا بلکل غلط نہ ہوگا کہ ڈیجیٹل معاملات سے جُڑی ہر چیز نے انٹرنیٹ کے آنے کے بعد وسعت اختیار کی ہے۔
آج ہم بات کریں کہ دنیا بھر میں کتنے لوگ آن لائن ہیں اور معلوم کریں گے کہ وہ اپنا زیادہ تر وقت کس طرح آن لائن گزارتے ہیں۔ اس سے آپ کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ آپ اپنے کاروبار میں دورِ حاضر سے اس ڈیجیٹل رجحان سے کس طرح فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔
انٹرنیٹ ورلڈ اسٹیٹس کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 17 سالوں میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے انٹرنیٹ اور اس کے صارفیں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔ سال 2000 میں تقریبا 361 ملین لوگ انٹرینٹ کا استعمال کر رہے تھے اور آج ان کی تعداد 3885 ملین ہےجو کہ دنیا کی آبادی کا پچاس فیصد سے بھی زیادہ ہے۔ بہت کم عرصے میں انٹرنیٹ ایک طاقتور پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے جس نے دنیا میں کاروبار اور مواصلات کے استعمال کو بدل کے رکھ دیا ہے۔ یورپ میں انٹرنیٹ صارفین کی یہ تعداد زیادہ متاثر کن ہے۔ یورپ جس میں 53 یورپین ممالک شامل ہیں 80.2 فیصد آبادی تک انٹرنیٹ کی رسائی حاصل ہے۔ یورپین انٹرنیٹ سے اس قدر منسلک ہیں کہ یہاں اوسطا 1.25 موبائل فی صارف یعنی فی شخص ایک سے زیادہ موبائل کنیکشن رکھتا ہے۔ اس سے قطع نظر کہ وہ کون سا ڈیوائس استعمال کرتے ہیں مگر ماہانہ 1900 منٹ سے زیادہ آن لائن وقت سرف کرتے ہیں جو کہ 30 گھنٹوں سے زیادہ ہیں۔
وہ انٹرنیٹ پر کیا کرتے ہیں؟ اور آپ اپنی کمپنی یا کاروبار کے لیے اس موقع کا فائدہ کیسے اُٹھا سکتے ہیں؟
2016 میں پورپ میں آن لائن سامان اور خدمات کی مجموعی فروخت 530 بلین یورو ہوئی (جبکہ پیش گوئی 509.9 کی تھی) جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 15 فیصد اضافہ ہے۔ یورپی ای کامرش رپورٹ 2017 کے نتائج کے مطابق آن لائن خوردہ فروش کی صنعت میں 14 فیصد اضافے کی توقع ہے ، لہذا 2017 میں یہ 602 بلین یورو تک پہنچ جائے گی۔
گزشتہ پانچ سالوں میں آن لائن ویڈیو میں بھی اضافہ ہوا ہے، لاکھوں افراد سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹ یا یو ٹیوب اور نیٹ فلکس جیسی ویب سائٹ پر روز ویڈیوز دیکھتے ہیں اور یہ عمل روز مرہ کے کاموں کے دوران بھی جاری رہتا ہے۔ تقریبا ایک تہائی افراد اپنا وقت سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سرف کرتے ہیں۔آپ کے کاروبار میں ان افراد کی بہت خاص اہمیت ہے اور یہ آپ کے کاروبار پر مثبت اثر انداز ہو سکتے ہیں ۔ یہ ایک موقع ہے جس سے چھوٹے یا بڑے کاروباری افراد فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔
اردو قاصد ہر جمعہ کے دن آن لائن تشہیرکے حوالے سے ایک باب شائع کرےگا۔ اس مضمون سے منسلک معلومات اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
ڈیجیٹل دنیا میں اپنے وجود کو منوانے کا بہترین ذریعہ
[mc4wp_form id=”2795″]