Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
Syed Taqi Hasan Abedi 64

ڈاکٹر سید تقی حسن عابدی کا خصوصی لکچر

ڈاکٹر سید تقی حسن عابدی ایک بھارتی نژاد کینیڈین معالج اور ادبی شخصیت ہیں. وہ نہ صرف ایک شاعر بلکہ اردو زبان کے ایک عالم کی حیثیت سے بھی جانے جاتے ہیں اور 57 کتابوں کے مصنف بھی ہیں.
سید تقی حسن عابدی بھارت کے شہر حیدرآباد میں 1 مارچ 1951 میں‌پیدا ہوئے. حیدرآباد سے MBBS کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد FCAP, MS اور FRCP بالترتیب برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا سے حاصل کی.
سید تقی حسن عابدی ایک کینیڈاکے ایک ہسپتال میں پیتھالوجسٹ کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں. اردو ادب، نثر اور شاعری کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں. انہیں ناقدین اور تحقیق کے حوالے سے اردو ادب کے سکالر کے طور پر جانا جاتا ہے. جو اقبالیات کے بھی ماہر ہیں.
سٹاک ہوم سٹڈی سرکل کے زیرِ اہتمام ماہانہ درسِ قرآن کی نشست مورخہ 15 جنوری بروز اتوار کو چار بجے ہوگی۔ درس قرآن کی اِس نشست میں سورۃ المدثرکے معانی و مفہوم کی قرآن حکیم کی روشنی میں تشریح کی جائے گی۔سکائپ کے ذریعے ڈاکٹر سید تقی حسن عابدی کینیڈا سے خصوصی خطاب کریں گے جس کا موضوع ہوگا ‘دور حاضر میں کلام اقبال کی اہمیت اور افادیت’ – شرکاء کو پردہ سکرین پر سلایئڈز دیکھائی جایں گی اور نشست کے آخیر میں سوالات کرنے کی عام اجازت ہوگی۔
اس نشست کو سویڈن اور یورپ کے وقت چار بجے شام فیس بک کے اس لنک سے براہ راست دیکھا جاسکے گا LIVE ON AFKARE TAZA

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں