Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
Embed HTML not available.

چراغ بجھنے لگے ہیں

اردو زبان ہماری ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان انفارمیشن اینڈکلچرل سوسائٹی سویڈن کی باقائدہ تشکیل کے بعد ہماری پہلی ترجیح ادیبوں اور شاعروں کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا جس سے معیاری ادب پڑھنے والوں کو بھی تسکین میسر آئے۔
سویڈن میں اردو زبان کی آمد اور اردو کی ادبی سرگرمیوں کا آغاز اس ملک میں پاکستانی تاریکین وطن کی آمد کے بعد 1960 اور1970 کے دہے سے شروع ہوا۔ سویڈن میں اُردو ادب اور شاعری کا ذوق کئی لوگ رکھتے ہیں۔ ان میں سے ایشین اردو سوسائیٹی کے صدر جناب جمیل احسن صاحب کا تعارف قابل ذکر ہے۔ جمیل احسن صاحب کا شمار سویڈن میں آباد اردو کے ان شاعروں میں سے ہے جنہوں نے ہجرت کے بعد نہ صرف اپنے تخلیقی تسلسل کو برقرار رکھا ہوا ہے بلکہ وہ اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے مصروف عمل رہتے ہیں ۔ پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی کے اہم رکن شہاب قادری نے جمیل احسن کی نظم “چراغ بُجھنے لگے ہیں” کو اپنے بہترین انداز میں پڑھا ہے. پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچر سوسائٹی نے یہ ویڈیو یوٹیوب پر جاری کر دی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں