117

پی ٹی آئی سویڈن کے انتخابات میں باصلاحیت قیادت منتخب کریں

تحریک انصاف سویڈن کے انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے اور تحریک انصاف کے اراکین نے مستقبل کی قیادت کے انتخاب کے لیے صلاح مشورے شروع کردیئے ہیں۔ پی ٹی آئی سویڈن کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کئی پینل سامنے آرہے ہیں اور ہر پینل نے اراکین کی حمایت حاصل کرنے کے لیے اجتماعات شروع کردیئے ہیں۔ اسی سلسلے کا ایک پروگرام اسٹاک ہوم کے علاقے شیستا میں ہوا جس کی نظامت غزال مہدی نے کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ عمران خان نے سویڈش ماڈل کو اپنانے کا اعلان کیا ہے اس سے پی ٹی آئی سویڈن کی اہمیت میں اور بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے اراکین پر زور دیا کہ باصلاحیت قیادت منتخب کریں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی سویڈن کے سابق کوآرڈینیٹر سید محمد علی کی سیاسی خدمات پر ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی اور انہیں صدارت کے عہدہ کے لیے نامزد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ پی آئی سویڈن کے سابق صدر ڈاکٹر عامر رشید نے بھی اس کی تائید کی۔ سید محمد علی کا کہنا تھا کہ اگر وہ منتخب ہوئے تو وہ پاکستان کی بہتری کے لیے مربوط پروگرام بنائیں گے اور سویڈن سے بہت امور میں معلومات وہاں بھیجیں گے۔ اس موقع پر 9 ستمبر کو سویڈن کے انتخابات میں پاکستانی نژاد امیدوار سارہ کوکا سلام نے بھی خطاب کیا اور اپیل کی کہ ان انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں۔
تصاویر: نوید بھٹی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں