کھانے کا شوق کسے نہیں ہوتا اور اگر پردیس میں دیس جیسا کھانا مل جائے تو کیا بات ہے.
انہی باتوں کومدنظر رکھتے ھوئے ١٩٩١ میں پاکستانی ریسٹورانٹ لیلا کراچی ( چھوٹا کراچی ) کی بنیاد رکھی گئی، شہر کے وسط اور اولڈ سٹی میں واقع ہونے کی وجہ سے لیلا کراچی ریسٹورانٹ سیاحوں اور مقامی لوگوں میں بہت مقبولیت کا حامل ہے، سویڈن اور یورپ کے دیگر ممالک سے سیاح یہاں آتے ہیں اور پاکستانی کھانوں کا لطف اٹھاتے ہیں.
تصاویر: نوید عباس میمن
بہت سے سیاحوں کا تو یہ کہنا ہے کے اسٹاک ہولم آئے اور لیلا کراچی میں کھانا نہیں کھایا تو سفر پورا نہیں ہوتا اور وہ یہاں کئی سالوں سے آرہے ہیں.
ریستوران کے مالک جناب مرشد عالم چودہری جن کا تعلق دراصل بنگلادیش سے ہے کہتے ہیں کہ کراچی سے میرا تعلق بہت پرانا ہے میرے والد صاحب کاروبار کے سلسلے میں اکثر کراچی جایا کرتے تھے اور سویڈن آنے کے بعد میرا زیادہ وقت پاکستانیوں میں ہی گزرا ہے، مجھ سے اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ میں نے ریسٹورانٹ کا نام لیلا کراچی کیوں رکھا ہے تو میں ہمیشہ کہتا ہوں جتنا پیار مجھے ڈھاکہ سے ہے اتنا ہی کراچی سے بھی ہے.