شیستا کرکٹ کلب کے زیر اہتمام 12ویں پاک شیستا کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
30 جولائی بروز اتوار ہیوسبی کرکٹ گراونڈ میں12ویں پاک شیستا کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام شیستا کرکٹ کلب نے کیا، ٹورنامنٹ میںسویڈن کی 8 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا. ٹورنامٹ کے فائنل میں میشٹا کرکٹ کلب نے آلبی کرکٹ کلب کو ایک دلچسپ مقابلہ کے بعد 10 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی اور ٹرافی اپنے نام کی. ٹورنامنٹ کے اختتام پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس کا آغاز جناب ابو بکر کی تلاوت قرآن حکیم سے ہوا۔ عامر ندیم صاحب نے بچوں کی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے اور انکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعامات تقسیم کیئے.آلبی کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں میں انعامی کپ ملک شہزاد صاحب نے تقسیم کئے. چوہدری ظفر صاحب نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامی کپ تقسیم کئے.
محمد شہزاد انصاری نے بہتر کارکردگی اور انتظامات میںتعاون کرنے والوں میں انعامی کپ تقسیم کئے. جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامی کپ کاشف عزیز بھٹہ اور چوہدری رحمت علی نے تقسیم کئے
تقریب کے مہمان خصوصی راجہ ناظم صاحب نے جیتنے والی ٹیم کے کپتان کو جیتنے پر انعامی کپ دیا.
ٹورنامنٹ کے روحِ رواں آصف بٹ نے بات کرتے ہوئے بتایا وہ پچھلے 12 سال سے اس ٹورنامنٹ کا اہتمام کرتے آ رہے ہیں اور آگے بھی انشااللّہ اسی طرح کرتے رہیں گے.
