سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) سویڈن میںکرکٹ کے فروغ کے لئے مصروف پاک شیستا کرکٹ کلب نے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا۔ اس سال یہ دسواں کرکٹ ٹورنامنٹ تھا جس میں سویڈن کی کرکٹ ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹورنامٹ کے فائنل میں ناکا یوتھ کرکٹ کلب نے شیستا کرکٹ کو ایک دلچسپ مقابلہ کے بعد شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس کا آغاز قدیر علی تلاوت قرآن حکیم سے ہوا۔تقریب کے مہمان خصوصی عارف محمود کسانہ نے جیتنے والی ٹیم کے کپتان عمران اللہ اور ٹیم کے کھلاڑیوں نائب کپتان آصف حیات، قاضی محمد توصیف، روح اللہ، ذبیح اللہ، جواد شاہ، محمد عمران اور محمد صابر کو جیتنے پر انعامی کپ دئیے۔ چوہدری رحمت علی نے شیستا کرکٹ کلب کے کپتان شاہد نواز چوہدری اور کھلاڑیوں فہد شہزاد، احسن محمود بٹ، محمد طلحہ، راجہ واجد مسعود، سید حیدر وقاص اور راجہ بابر محمود میں انعامی کپ تقسیم کئے۔ محمد علی لاشاری اور شہزاد ملک نے بھی بہتر کارکردگی اور انتظامات میں تعاون کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ راشد بشیر، احتشام طور اور زبیر نے ٹورنامنٹ کے انتظامات میں سرگرم رہے۔ تقریب کے اختتام پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئرمین محمد آصف بٹ نے مہمان خصوصی عارف محمود کسانہ کو یادگار ی کپ دیا۔ محمد آصف بٹ نے بتایا کہ یہ ٹورنامنٹ ہر سال موسم گرما میں منعقد کیا جاتاہے۔سویڈن کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں شمولیت سے یہاں کرکٹ کو مزید فروغ حاصل ہوگا اور ایسے ٹورنامنٹ کرکٹ کے فروغ کا باعث ہوں گے۔
