Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
1,154

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ فلاحی ادارے اخوت فاؤنڈیشن کو سویڈن میں رجسٹر کرلیا گیا ہے

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ فلاحی ادارے اخوت فاؤنڈیشن کو سویڈن میں باقاعدہ چیریٹی تنظیم کی حیثیت سے اخوت سویڈن کے نام سے رجسٹر کرلیا گیا ہے۔ سویڈن کے ٹیکس آفس کے سرکاری نوٹیفیکشن کے تحت اخوت سویڈن کا رجسٹریشن نمبر 4247-802517 ہے ۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والی یہ واحد فلاحی تنظیم ہے جو سویڈن میں رجسٹر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی پہلی مفت تعلیم اور رہائش فراہم کرنے والی یونیورسٹی
اخوت فاؤنڈیشن کے چئرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے اخوت سویڈن کے عہدیداروں کی بھی توثیق کردی ہے جس کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف کسانہ، نائب صدر برکت حسین، جنرل سیکریٹری ابرار اکبر، جوائینٹ سیکریٹری سجیلا عارف اور فنانس سیکریٹری مرزا قیصر محمود شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اخوت فاونڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب کی سربراہی میں دنیا بھر میں قرضہ حسنہ دینے والی سب سے بڑی تنظیم ہے۔ اخوت کے تحت بہت سے دیگر فلاحی منصوبوں کے علاوہ مستحق طلبا کے لیے مفت اعلی تعلیم کے لیے اخوت یونیورسٹی قائم کی جارہی ہے۔ اخوت فاونڈیشن کے سویڈن میں رجسٹر ہونے سے اسکینڈے نیویا میں مقیم عوام باآسانی اپنے عطیات دے سکیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں