307

پاکستان کے سینئر ترین خطاط استاد ابن کلیم وفات پاگئے ہیں

سٹاک ہوم (عارف کسانہ) ایشین اردو سوسائیٹی کے صدر اور سویڈن میں مقیم معروف شاعر جمیل احسن کے بڑے بھائی ابن کلیم احسن نظامی 12 مارچ کو ملتان میں قضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں۔ مرحوم پاکستان کے معروف خطاط اور ہر دل عزیز شخصیت تھے۔ ان کا اصل نام حافظ محمد اقبال تھا لیکن انہوں نے شہرت ابن کلیم احسن نظامی کے نام سے حاصل کی۔ ان کے ایک صاحبزادے محمد مختار علی بھی پاکستان کے معروف خطاط ہیں۔ان کی وفات پر سویڈن میں مقیم پاکستانی کمیونیٹی اور دنیا بھر سے اہل قلم نے جمیل احسن اور محمد مختار علی سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

12 تبصرے ”پاکستان کے سینئر ترین خطاط استاد ابن کلیم وفات پاگئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں