43

پاکستان کی بصری زبان

[vc_row][vc_column][vc_column_text]

قومی شاہراہ پر سفر کرتے وقت دلہن سے سجے  پاکستانی ٹرکوں کو نظر انداز کرنا مشکل ہے ۔  بدقسمتی سے پاکستان میں فن ہو یا فنکار، جب تک اہمیت و شہرت نہیں پاتے،  جب تک ان کو عالمی سطح پر پزیرائی نہ ملے۔  غیر ملکی سیاح اور پھول پتی تنظیم کا ٹرک آرٹ کو بیرون ملک متعارف کرانے میں اہم کردار ہے اور آج دنیا میں اس کو پاکستانی ٹرک آرٹ کے نام سے جانا جاتا ہے ۔

[/vc_column_text][vc_single_image image=”2014″ img_size=”full” alignment=”center”][vc_column_text]

ہمارے اس طویل سفر میں یہ ٹرک مجھ سمیت بچوں کی دلچسپی  کا مہور بھی بنے رہے۔  اس کی ایک وجہ ان میں جھلکتا ان کا علاقائی  رنگ تھا   ، جیسے سندھ کے ٹرک آرٹسٹ ٹرکوں کو اونٹ ہڈی سے تیار شدہ سجاوٹی چیزوں سے سجاتے ہیں جبکہ  پنجاب میں ٹرکوں پر بہت خوبصورت جھالریں اور چمک دار پٹیاں لگائی جاتی ہیں۔ بلوچستان کے ٹرکوں پر شیشے کا اور پشاور کے ٹرکوں پر لکڑی کا بہت عمدہ کام نظر آتا ہے۔ سب سے بڑھ کر ان پر لکھے فقرے اور اشعار وغیرہ پیں۔ جن سے ہر پاکستانی واقف  ہے۔ کبھی نہ کبھی کوئی ایسی عبارت پڑھ کر آپ بھی کبھی مسکرائے ضرور ہونگے۔اس پیشے سے وابسطہ اکثریت انپڑھ  ہونے کے باوجود اپنے اس ہنر کےذریعے علاقائی ، مہذبی، سماجی اور سیاسی فکر کے ساتھ ساتھ  اپنے جذبات کو تصویری شکل میں اجاگر کرنے میں کامیاب نظر آتی ہے۔

[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column width=”1/3″][vc_single_image image=”2016″ img_size=”full” alignment=”center”][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_single_image image=”2017″ img_size=”full” alignment=”center”][/vc_column][vc_column width=”1/3″][vc_single_image image=”2018″ img_size=”full” alignment=”center”][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]سٹاک ہوم  شہر  میں واقع ایک ریسٹورانٹ کی آرائش  کے حوالے سے  ریسٹورانٹ کے مالک عابد خان نے جب مجھ سے رابطہ کیا تو میں نے ان کو پاکستانی ٹرک آرٹ کے متعلق بتایا اوریہ خواہش ظاہر کی کے وہ ریسٹورانٹ کا کچھ حصہ اس انداز میں تیار کروائیں۔  پاکستان میں اس حوالے سے رابطوں اور وسائل کی کمی باعث ہمیں اس آرٹ  پیس کو  سویڈش آرٹسٹ سے تیار کروانا پڑا ۔ لیکن نیچے دی گئی تصویر کو دیکھ کر یہ کہنا ہی پڑے گا کہ ‘جس کا کام اسی کو ساجھے، اور کرے تو ٹھینگا باجے’۔[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column width=”1/2″][vc_single_image image=”2020″ img_size=”full” alignment=”center”][/vc_column][vc_column width=”1/2″][vc_single_image image=”2021″ img_size=”full” alignment=”center”][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column][vc_column_text]اپنے اس سفر کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے ہم کوٹ ڈیجی سے تقریبا  ایک سے ڈیڑھ گھنٹے    کا سفر طے کر تے ہوئے روہڑی  بائی پاس پہنچے جہاں ڈرائیور نے ڈیزل  ڈالوایا  اور ہمیں بھی ٹانگیں سیدھے کرنے کا موقع ملا۔ ہمارے اس سفر کا بچوں پر کیا اثر ہوا  یہ میں آپ کو اس سفر کے اختتام پر بتاوں گا۔ لیکن ایک بات سمجھ آگئی  کے دورانِ سفر ارد گرد کا جائزہ اور لوگوں کا مشاہدہ کیا جائے تو مسافر بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔[/vc_column_text][/vc_column][/vc_row][vc_row][vc_column width=”1/2″][vc_single_image image=”2023″ img_size=”full” alignment=”center”][/vc_column][vc_column width=”1/2″][vc_single_image image=”2024″ img_size=”full” alignment=”center”][/vc_column][/vc_row]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں