وطن سے دور عید کی تیاریاں پاکستانی ملبوسات مہندی چوڑیاں اور دوسری اشیاء کی فراہمی کے لئے سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں پاکستانسکا کرکٹ اور کلچر فورینگ کی جانب سے مینابازار کا اہتمام کیا جارہا ہے. پاکستانسکا کرکٹ کلچر فورینگ کے صدر خواجہ مقصود جو سویڈن میں پاکستانی ثقافت کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کرتے رہے ہیں. اس سال بھی اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے پاکستانی برادری کے لئے رنگا رنگ مینابازار کا انعقاد کررہے ہیں.مینابازار ماہ رمضان کے آغاز سے پہلے 22 اپریل بروز ہفتہ 14 سے 18 بجے فتیاسکولان میں منعقد ہوگا.
مزید معلومات کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں. 0709236589
