35

پاکستان سویڈن سے قرضہ حاصل کرنے والا تیسرا بڑا ملک

سویڈن سے قرض حاصل کرنے والے ممالک میں سے پاکستان تیسرا بڑا ملک ہے۔ سویڈش حکومت کے سرکاری ادارے نیشنل ایکسپورٹ کریڈٹ گارینٹی بورڈ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سویڈن سے 678 سویڈش کرونا یعنی آٹھ ارب بیاسی کروڑ روپے قرض حاصل کیا ہے جو کہ واجب الادا ہے۔ دیگر ممالک جن کے ذمہ سویڈن کا قرض واجب لادا ہے ان میں شمالی کوریا سب سے پہلے ہے اور اس نے 1,8ارب سویڈش کرونا ادا کرنے ہیں۔ شمالی کوریا نے 1975 میں سویڈن سے ایک ہزار والو گاڑیاں خیردی تھیں لیکن ابھی تک ان کی قیمت ادا نہیں کی۔ فہرست میں دوسرا نمبر کیوبا کاہے جبکہ سویڈن کے دیگر مقروض ممالک میں عراق، ارجینٹائین، انڈونیشیا، سربیا،زمبابوے، بوسنیا، ایران، کینیا، شام وینزویلا اور مصر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں