Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
49

پاکستان زندہ باد بچوں کے ساتھ

پاکستان زندہ باد سویڈن کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کی اہم تقریب مورخہ 19 اگست بروز اتوار ٹھیک دو بجے شیستا، اسٹاک ہوم منعقد ہورہی ہے۔ اس تقریب کو’’ جشن آزادی بچوں کے ساتھ‘‘ کا نام دیا گیاہے۔ پاکستان زندہ باد سویڈن نامی تنظیم جناب عمران کھوکھر کی قیادت میں ہر سال بچوں کے ساتھ جشن آزادی کا ایک شاندار پروگرام ترتیب دیتی ہے۔ اس پروگرام میں بچے علاقائی اور قومی لباس میں ملبوس ہوکر ملی نغمے اور دوسرے پروگرام پیش کرتے ہیں۔ تحریک پاکستان کے حوالے سے ذہنی آزمائش کے مقابلے پروگرام کا اہم حصہ ہوتے ہیں۔ اس علاوہ بچوں کی دلچسپی کے لیے اور بہت سی سرگرمیاں شامل ہوتی ہیں۔ 19 اگست اتوار کو ہونے والی اس تقریب کے مہمان خصوصی سویڈن میں پاکستان کے سفیر عزت مآب احمد حسین دائیو ہوں گے۔ اس پروگرام میں بچوں کے ساتھ بڑے بھی بہت جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں