پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر 25 جولائی سے 2 اگست کے درمیان ساکس کرکٹ کلب، میرشٹا کرکٹ کلب اور پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی کی خصوصی دعوت پر سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کا دورہ کریں گی۔ اس دوران وہ خواتین اور بچوں کو مشقی ٹرینگ بھی دیں گی ۔
جولائی 26 کو خاص طور پر خواتین اور بچوں کیلئے ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جہاں ثناء میر اپنے تجربے اور کامیابی کے بارے میں بتائیں گی۔
ثناء میر کا تعلق ایبٹ آباد پاکستان سے ہے۔ وہ ایک روزہ اور ٹوئنٹی/20 بین الاقوامی کے میچوں میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ان کی سربراہی میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشیائی کھیلوں میں 2010 اور 2014 میں دو سونے کے تمغے حاصل کیے۔انہوں نے 2008ء خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائیر کے مقابلے میں “مقابلے کی بہترین کھلاڑی“ کا اعزاز حاصل کیا۔
حال ہی میں ثنا میر نے 100ون ڈے کھیلنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا، جس کے بعد ثنا میر 100ون ڈے مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئی ہیں. کپتان ثنا میرپاکستانی ویمن کرکٹ کی تاریخ کی پہلی کھلاڑی بن گئیں جنھیں 100 ایک روزہ میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، انھوں نے اپنا 100 واں ایک روزہ میچ ٹاؤنٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا۔ کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ نے مجھے لڑکیوں کے بارے میں لوگوں کی رائے بدلنے کا موقع فراہم کیا، کپتان کے طور پر ثنامیر ویمن کرکٹ میں عالمی سطح پر سب سے زیادہ میچ کھیلنے والی پانچویں کھلاڑی ہیں۔
تقریب کی تفصیلات نیچے دیئے گئے لنک سے حاصل کریں۔
https://goo.gl/5RtJR9
