52

پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے خوشحال قوم

دو روز قبل اقوام متحدہ نے مسرت اور خوشی کا عالمی انڈیکس جاری کیا۔ آسان الفاظ میں کہا جائے تو انہوں نے ایک ایسا انڈکس جاری کیا کہ کس ملک کے لوگ سب سے زیادہ زندہ دل لوگ ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ خوش رہنے والوں میں ناروے کی عوام کا پہلا نمبر ہے جبکہ ڈنمارک دوسرے، آئس لینڈ تیسرے، سوئٹزر لینڈ چوتھے اور فن لینڈ پانچویں نمبر پر سب سے خوش ممالک ہیں۔ یہ رپورٹ اقوام متحدہ کی ایک ایجنسی نے جاری کی ہے۔ دی ورلڈ ہیپینیس نامی اس دلچسپ رپورٹ کو مرتب کرنے کیلئے دنیا کے تقریباً 150 ممالک کے مخصوص افراد نفسیاتی نوعیت کے سوال کیے جاتے ہیں اور ان سے پوچھا جاتا ہے کہ وہ کتنے خوش ہیں اور اس کے پیچھے عوامل کیا ہیں اور آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ پورے سارک کے خطے میں پاکستان کی پہلی پوزیشن ہے۔ یعنی کے ہم بہت فخر سے یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ اتنی قربانیاں دینے کے بعد اتنا لہو بہنے کے بعد حکمرانوں کی اتنی بے حسی کے بعد یہ سب کچھ ہونے کے باوجود بھی ہاں ہم زندہ قوم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں