پاکستان بحرین فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے وفد نے شیخ ساجد کی قیادت میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سویڈن کے تاجر عبدالمجید گل بھی وفد میں شامل تھے۔ وفد نے شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے تحریک انصاف کو انتخابات میں کامیابی پر بھی دلی مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا عظیم سرمایہ ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت بیرون ملک مقیم سرمایہ کاروں کو مزید سہولتیں فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہ بحرین عرب دنیا میں اور سویڈن یورپ میں پاکستان اہم تجارتی شراکت کار ہیں۔عبدالمجید گل نے وزیر خارجہ سے سویڈن کا دورہ کرنے کی درخواست کی جس کے جواب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ مناسب موقع پر سویڈن کا دورہ کریں گے۔ سویڈن میں تحریک انصاف کے کارکن امتیاز گل نے اس کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا کہ ہم ان کے دورہ کے منتظر رہیں گے۔
35