آپ نے پکس کو پسند کیا اور فیس بک نے مہر لگا دی ۔ جی ہاں ! مجھے آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی کے فیس بک صفحے کو باقاعدہ تصدیق کر دیا ہے۔ پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی سویڈن میں وہ پہلا پاکستانی ادارہ ہے جس کو فیس بک نے ایک مستند ادارہ قبول کرتے ہوئے عزاز ی بیج سے نوازہ ہے ۔
پکس پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی اپنے قیام اور فیس بک صفحہ شروع کرنے کے پہلے دن سے ہی اپنے آپ کو دوسروں سے مختلف اور بہتر انداز میں معلومات فراہم کرنے کو کوشش میں رہی ہے۔ سویڈن میں پاکستانی برادری کی خدمت اور ہر معلومات کو برادری تک پہچانے میں ہم نے ہر ممکنہ کوشش کی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آج پکس کے فیس بک پر 15000 ممبر موجود ہے اور روز بروز ان میں اضافہ بھی ہوتا جارہا ہے۔
فیس بک تصدیق شدہ صفحہ کیا ہے؟
ہم میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے کے یہ فیس بک تصدیق شدہ صفحہ کیا ہے۔ دراصل فیس بک دنیا بھر میں اربوں لوگ استعمال کرتے ہیں کیونکہ فیس بک دنیا بھر میں سب سے مقبول سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہے۔ لہذا جعلی صفحات سے بچنے اور صارفین کو قابل اعتماد معلومات فراہم کرنے کے لئے، فیس بک ان صفحات کے لئے ایک تصدیق شدہ علامت فراہم کرتا ہے۔ حقیقی شخص / ادارے سے تعلق رکھنے والے صفحات کو یہ بیج دیا جاتا ہے۔ مشہور شخصیات کے فیس بک صفحے پر نام کے بعد ایک نیلے رنگ کا بیج نظر آئے گا۔ اور اسی طرح کسی ادارے کے نام کے آگے سرمئی رنگ کا بیج ہوتا ہے۔
کسی بھی صفحہ پر فالوئرز یعنی پیروکاروں کے لئے یہ علامت بہت اہم ہے کیونکہ یہ ادارے کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتا ہےاور ان لوگوں کو اعتماد میں اضافہ کرتا ہے جو لوگ صفحے کا دورہ کرتے ہیں۔
اگر آپ نے ابھی تک پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی فیس بک پیج پر لائک نہیں کیا تو برائے مہربانی نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں اور لائک کر کے اس کارواں میں ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں۔
PICS Facebook Page