دنیا بھر میں پاکستانی کپڑا، تیار شدہ ملبوسات، کڑھائی والے ڈیزائن دار خواتین کے جدید لباس، شادی کے موقعوں پر پہنے جانے والے زرق برق لباس آجکل بے حد مقبول ہیں۔ نہ صرف پاکستانی اور ہندستانی خواتین بلکہ مقامی سویڈیش خواتین کے علاوہ مغربی ممالک کی خواتین بھی پاکستانی ملبوسات شوق سے پہننے لگی ہیں۔
بہت سے پاکستانی فیشن ڈیزائنر ز اپنی ہنرمندانہ صلاحیتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ پاکستان کے مشہور و معاروف فیشن ڈیزائنر میں دیپک پروانی، نیلوفر شاہد، ماہین خان، ثناء ، رضوان بیگ، عامر عدنان اور ہماء عدنان، رونکی کامیکر، ماہین کردار،عجاز اسلم سرِفہرست ہیں۔
پاکستانی ملبوسات کو سویڈن میں یوں تو بہت سے لوگوں نے متعارف کرایا ہے لیکن باقاعدہ انداز سے منال جہانزیب نے پاکستانی ملبوسات یہاں متعارف کرائے۔
اس مقصد کے لئے انہوں نے پاکستانی ملبوسات کی متعدد بار نمائش منعقد کی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر ممالک کے لوگوں نے بھی بھرپور شرکت کی اور پاکستانی ملبوسات کو بے حد پسند کیا۔ سٹاک ہوم میں رہنے والی پاکستانی اور دیگر ممالک کی خواتین تو شوروم جا کر اپنی پسند کے کپڑے اور ڈیزائن منتخب کرتی ہیں جبکہ سٹاک ہوم سے باہر کی خواتین جو دنیا کے مختلف ممالک میں رہتی ہیں وہ ویب سائٹ کے ذریعے یا بذریعہ ای میل رابطہ کر کے اپنی پسند کے کپڑے انتخاب کرتی ہیں اور مرضی کے ڈیزائن بنواتی ہیں۔
SASSI.G اس وقت سویڈن میں واحد آن لائن شاپ ہے جہاں سے آپ پاکستانی ملبوسات گھر بیٹھے خرید سکتےہیں۔ آن لائن شاپنگ کے رجحان کے آغاز کے بعد اپنی پسندیدہ اشیاء گھر بیٹھے خریدنا کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ اب آپ گھر بیٹھے دنیا بھر میں کہیں سے بھی بہترین لباس موزوں ترین قیمتوں پر صرف ایک کلک کے ذریعے خرید سکتےہیں۔