پاکستان گرل کے نام سے شائع ہونے والی پاکستان کی پہلی سُپر ہیرو گرل کومک سیریز شائع ہو گئی ہے. سیریز ک ا بنیادی مقصد خواتین کا تحفظ اور بد عنوان ضمیر فروش عناصرکا خاتمہ اور دیگر معاشرتی برائیوں کے خلاف اعلانِ جنگ ہے. پاکستان کے قومی پرچم کی طرز کے لباس میں ملبوس سُپر ہیرو گرل سارہ کے کردار کے خالق اسلام آباد کے رہائشی جو گرافک ڈیزائنر حسن صدیقی ہیں. غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کتاب کے لکھاری حسن صدیقی کا کہنا تھا کہ کتاب میں ایک عام پاکستانی لڑکی کو ہیرو کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔ حسن صدیقی نے بتایا کہ کتاب کا مرکزی کردار ’سارہ‘ نامی لڑکی کا ہے، جو ایک عام گاؤں کی لڑکی ہوتی ہے، جس کے پاس اپنے پالتو جانور بھی ہوتے ہیں، اور وہ اپنی تعلیم پر مکمل دھیان دیتی ہیں۔
اس کہانی میں سارہ کو ایک گاؤں میں ہونے والے ایک حادثے کے بعد احساس ہوتا ہے کے اسکے اندر کوئی زبردست طلسماتی طاقت رونما ہو گئی ہے۔
سپر ہیرو لڑکی کی پہلی کتاب کو اسلام آباد سمیت ملک بھر کے بڑے بک اسٹورز پر فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔
پاکستان گرل کومِک سیریز حسن صدیقی کی گزشتہ اور اولین سیریز ‘پاکستان مین’ کی مقبولیت کےبعد منظر عام پر آنے والی یہ نئی کومِک سیریز ہے.
Pakistan's newest female superhero has vowed to battle venal officials and protect battered women, as her creator tries to inspire the next generation to fight injustice in a deeply patriarchal society.The new "Pakistan Girl" comic series is based on Sarah, a normal teenager with a pet cat who discovers she has superhuman powers after waking from a coma caused by a blast in her village.Read more: http://u.afp.com/4asB
Opslået af AFP News Agency på 19. september 2017