Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
47

ٹیکساس کے شہر ڈالس میں‌اردو کے پرستار

محترم نور امروہی صاحب ایک صاحب طرز شاعر ہیں، ان کی تنظیم النور انٹرنیشنل کے زیراہتمام بارہواں عظیم الشان مشاعرہ 8 جولائی 2018 کو فن ایشیاء کے کشادہ ہال میں نہایت تزک و احتشام سے منعقد ہوا. یہاں‌کثیر تعداد میں اردو کے چاہنے والے موجود ہیں. ہند و پاک سے نامور شعراء کا درود و مسعود ہونا ایک خوش کن خبر تھی، جو احباب کے لبوں پر کئی دن گردش کرتی رہی اور زبردست اشتیاق و جذبہ تھا. شمالی امریکہ میں اپنی تہذیب و ثقافت اور ادبی ورثے کو اگلی نسلوں‌تک منتقل کرنا بھی ایک کارخیر ہے. سامعین کی ایک کثیر تعداد موجود تھی، ایک نہایت جاذبِ نظر سجائے ہال میں اردو کے چاہنے والے اور ہندوپاک کے ہر شہر اور صوبے سے سامعین نمائندگی کر رہے تھے. محترم شعیب خان نے اپنی خوبصورت آواز میں نعتِ مقبولﷺپیش کی، النور کے روح رواں محترم نور امرہوی نے خطبہء استقبالیہ میں مہمان شعراء اور سامعین کو خوش آمدید کہا اور کئی سالوں کی انتھک محنت اردو اسب سے لگن کا ذکر کیا- احباب کرام اور اپنی ٹیم کا تعارف پیش کیا. شازیہ خان جو بہت ماہر ناظم ہیں مہمانوں کو نہایت احترم سے اسٹیج پر تشریف لانے کو کہا. پاکسان سے محترم پیرزادہ قاسم، انڈیا سے منتطر بھوپالی، محترمہ لتا حیا، کینیڈا سے اشفاق حسین، سویڈن سے جمیل احسن، نیویارک سے صبیحہ صبا اور خالد عرفان تشریف لائے تھے. مشاعرے کی صدارت جناب اعجاز شیخ صاحب نے کی اور مہمان خصوصی محترمہ ڈاکٹر شمسہ قریشی صاحبہ تھیں.
تمام مہمان شعراء کو دل کھول کر سنا گیا، سامعین میں‌ایک جوش و جذبہ تھا جو قابل ستائش تھا. محترمہ منتطر بھوپالی نے نور صاحب کی ہندستان میں اردو کے لیے جشنِ پزیرائی کا‌ذکر کیا. محترم پیرزادہ قاسم کی آمد پر احتراماََ احباب کھڑے ہوگئے انہوں نے طرز سے اپنا قلام سنا کر لوگوں کے دل موہ لیے. نور امروہوی صاحب نے تمام شعراء کی قلمی تصاویر (پورٹریٹ× ہندوستان سے بنوا کر ہال میں آویزان کی تھیں‌جو حاضرین نے بہت پسند کیں جن پر شاعر کا ایک مشہور شعر بھی لکھا تھا. آخر میں شہر کے معززین کے ہاتھوں مہمان شعراء کو قیمتی تحائف پیش کئے گئے. اردو گھر کے اراکین کے علاوہ یہاں‌ہر موجود تمام مختلف تنظیموں کے نمائندے موجود تھے. اس اتفاق و اتحاد پر دل خوش ہوا. انٹرنیٹ پر ہر شاعر کا کلام قارئین پڑھ سکتے ہیں. یہ مشاعرہ مدتوں یاد رہے گا. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں