سویڈن کے شہر ویستراس میں بھارتی اور پاکستانی اسوسی ایشن کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ویستراس کرکٹ کے میدان میں کھیلا گیا. اس دوستانہ میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان اندرجیت سنگھ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستانی ایسوسی ایشن کو بیٹنگ کی دعوت دی.
پاکستانی بلے بازوں نے اپنے کپتان عمر اکرام الحق کی کپتانی میں 19.3 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے. جواب میں بھارتی ایسوسی ایشن کے کھلاڑی اپنا ہدف پورا نہ کرسکے اور 19.4 اوورز میں 108 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی. اس سیریز کا دوسرا میچ 4 اگست کو اسی میدان میں کھیلا جائے گا.
