پاکستان کے شہر اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے وقاص علی ایک تربیت یافتہ گلوکار ہیں۔ پاکستان آئڈل میں حصہ لینے سے پہلے وہ پاکستان ٹی وی انڈسٹری میں کام کر رہے تھے اور بہت سے ڈرامہ سیریلیوں کے لئے ٹائٹل گانا بھی گا چکے تھے۔ وقاص علی نے اپنا پہلا گانا تیرا چہرہ 2014 میں ریلیز کیا تھا جوکہ بہت مقبول ہوا۔ تقریبا تیں سال کے طویل وقفے کے بعد وقاص علی عیدالفطر کے موقع پر پرستاروں کے لیے ایک اورگانا جوگی پیش کرنے والے ہیں۔ جس کو انہوں نے خود کمپوز کیا ہے اور ترتیب دیا ہے عدنان گل نے جبکہ میوزک کامران اختر نے دیا ہے۔
وقاص نے اردو قاصد سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں میرا ساتھ دیا ہے پاکستان کے مشہوربلوچی لوک گلوکار اختر چنال زہری نے اور وہ پہلی بار پنجابی میں گاتے ہوئے نظر آئیںگے۔
ایک سوال کے جواب میں وقاص علی نے بتایا کہ یہ گانا میں نے دل کی گہرائیوں سے گایا ہے اور مجھے یقین ہے کہ موسیقی کے پرستاوں کو یہ گانا بہت پسند آئے گا اس کی ویڈیو پر کافی محنت کی گئی ہے جو کہ تمام میوزک چینلز سے آن ایئر کی جائےگی۔
وقاص کا نیا گانا جوگی عیدالفطرکے موقع پر ریلیز کیا جائےگا۔
