نوجوان کسی بھی ملک و قوم کا بہت قیمتی اثاثہ سمجھے جاتے ہیں ۔ ملک و قوم کے بہتر مستقبل کا انحصار بھی پڑھی لکھی نوجوان نسل پر ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کا تعارف سویڈن میں مقیم نوجوان سماجی شخصیت سدرہ چودھری سے کرا رہے ہیں۔
سدرہ چودھری کا تعلق سویڈن کے شہر گوتنبرگ سے ہے ۔ وہ علم نفسیات کی مصدقہ تعلیم انگلینڈ سے حاصل کر رہی ہیں ۔ سدرہ چودھری نے اپنی سماجی مصروفیات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اردو قاصد کو بتایا کہ ترقی پذیر ممالک میں بچوں کے لئے ، تعلیم، صحت ِ عامہ کی سہولیات اور خوراک کی فراہمی کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔ بہت سے بچوں کو غربت کے چکر سے نکلنے کے مواقع نہیں ملتے اور کئی مرتبہ زندگی کی بقا ایک جدو جہد بن کر رہ جاتی ہے۔ پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے بچے کئی طرح کے صدمے یا ذہنی دباؤ کا شکار ہو سکتے ہیں جو ان کی سیکھنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے۔ بطور ایک زیِر تربیت سائیکو تھیرپسٹ ، میرے لئے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ میں کشمیر جا کر ان ماحولیات، آلات اور سہولیات کا جائزہ لوں جو بچوں کو سیکھنے کے عمل میں مدد کرنے میں استادوں کے لئے معاون ہیں ۔ دوسرے الفاظ میں ، میں اس موقع کو اساتذہ اور ان کے متعلقہ طالب علموں کی ذہنی بہبود کے بارے میں جاننے کے لئے استعمال کرنا چاہتی ہوں ۔ اسی کے ساتھ یہ ایک عمدہ موقع ہو گا کہ مسلم ہینڈز کے متعلقہ علاقاجات میں اس کی معاونت کے ذریعے ان کی بھی مدد کی جائے ۔
مسلم ہینڈز ترقی و امداد کی ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جسکا مقصد غربت اور بیماری میں لوگوں کی امداد کرنا اور اسکے ساتھ اخلاقی، موثر ، مستعد اور شفاف طریقے سے تعلیم کی فراہمی کرنا ہے۔ مسلم ہینڈز تقریباً 40 ممالک میں براہ ِراست اور شراکت کاروں کے ذریعے کام کر تی ہے جن میں ایمرجنسی میں امداد او ر قلیل اور طویل معیاد کے ترقیاتی پروجیکٹس شامل ہیں ۔
مسلم ہینڈز اس بات میں مکمل یقین رکھتا ہے کہ تعلیم غربت سے نکلنے کا ایک راستہ ہے کیونکہ یہ لوگوں کو اپنے اور اپنے خاندان کے ایک بہتر مستقبل کے لئے تیار کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مسلم ہینڈز نے 2004 سے بچوں کے لئے معیاری اور قابل ِ رسائی تعلیم فراہم کرنے پر اپنی کاوشیں مرکوز کر رکھی ہیں ۔ بچوں کو دی جانے والی ان کی تمام سہو لیات مفت ہوتی ہیں ۔
سدرہ چودھری کا کہنا تھا کہ ہم ضرورتمند بچوں کی معاونت جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن آ پکی مدد کے بغیر ہم ایسا نہیں کر سکتے۔
لہٰذا آپ کی معاونت سے مسلم ہینڈز:
بچوں کے مستقبل میں اپنے ذرا ئع لگائے گا۔ ہم بچوں کے سکول فیس کے اخراجات پورے کرنے کی یقین دہانی کریں گے ۔ بچوں کو نصاب کی کتابیں ، سٹیشنری اور یونیفارم بھی فراہم کیا جائے گا۔
روزانہ کی غذائی خوراک: اس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ سکول میں رہتے ہوئے بھوک کے سبب بچوں کے دھیان میں کسی طرح کی کمی نہ آئے
تمام کشمیر میں مفت میڈیکل چیک اَپ: غذائیت کی کمی جیسے مسائل سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں ۔ بچوں کے باقائدگی سے میڈیکل چیک اَ پ ترتیب دیے جائیں گے تاکہ بچوں کی مناسب صحت کی یقین دہانی کی جاسکے۔
مفت ٹرانسپورٹ: ہم اپنےتمام سکولوں کے تمام بچوں کو مفت ٹرانسپورٹ فراہم کریں گے۔
جدید سہولیات: کمپیوٹر لیبز، آڈیو اور ویڈیو ایڈز اور سیکھنے کے بہتر طریقہ کار
تعائناتیاں اور تربیت: ہم سرگرم اور حوصلہ کُن اساتذہ کو تعائنات کریں گے۔
آپ کی تمام طرح کی معاونت کے لئے یا کم سے کم ان کے لئے آپ کی دعاؤں پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں اور انہیں تہہ ِ دل سے قبول کرتے ہیں.
آپنے عطیات نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کر کے جمع کرائیں.
Read Sidra’s story
JustGiving – the easiest way to fundraise and donate to charity online