وطن سے دور وطن کارنگ سجایا کرتے ہیں
دیدار غیر میں بھی میلے لگایا کرتے ہیں
تیرے نام پہ جینے کے بہانے ہیں سب
حلقہ یاراں میں سب کو بلایا کرتے ہیں
اس دھرتی کے دکھوں کا آلاپ بنا کر
جیت کی خوشیوں کو منایا کرتے ہیں
تمھاری پہچان میں شامل اس مٹی کا لہو
طفلان چمن۔۔۔ کو ہم یہ بتایا کرتے ہیں
اورہم اہل آروز آنکھوں پہ بیھٹاتے ہیں
اس دیس سے جو مہمان بھی آیا کرتے ہیں
وطن سے دور وطن کارنگ سجایا کرتے ہیں
دیدار غیر میں بھی میلے لگایا کرتے ہیں