23

والبوری کا جشن اور موسم بہار

سویڈن کی ایک طویل تاریخ اپریل کی آخری رات کو جشن منانے کے لیے مشہور ہے۔ لمبی، تاریک سردیوں کے بعد شمالی یورپ کے عوام یہ ثقافتی تہوار سردیوں کو الوداع اورموسم بہارکی آمد کا خیر مقدم آگ لگا کر کرتے ہیں۔ ہر سال 30 اپریل کی شام کو پورے سویڈن میں موسم بہار کا تہوار جسے مقامی زبان میں والبوری کہا جاتا ہے جوش و خروش سے مانایا جاتا ہے جوکہ تمام عمر کے لوگوں میں یکسان مقبول ہے۔
شام کے وقت سب لوگ اپنے اپنے علاقہ کے قریبی میدانوں میں جمع ہوتے ہیں اور لکڑیوں کے ایک بڑے ڈھیر کو آگ لگا کر سردیوں کی رخستی کا علان کرتے ہیں۔

Allt Om Resor نے اپنی ویب سائٹ پر سویڈن میں ہونے والے اس تہوار کی فہرست جاری کی ہے جو آپ اس لنک سے حاصل کر سکتے ہیں۔ Hitta Sveriges bästa majbrasa här
تصاویر: محمد شہزاد انصاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں