پنجاب کی فوک اور صوفی موسیقی کی نامور فنکار، جوتی اور سلطانہ نوراں اپنی غیر معمولی توانائی اور بہترین انداز کی بدولت صوفی میوزک میں ایک مقام حاصل کر چکی ہیں۔ 2014 میں ہٹ بالی وڈ فلم ہائی وے سے نوراں سسٹرز کو پزیرائی ملی ۔ انہوں نے کئی میوزک البم بھی ریلیز کیں۔صوفی روایات پر مبنی ان کی قوالی ، فیوژن موسیقی اور منفرد انداز لوگوں میں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ ویسے تو ان کی گائیکی زیادہ تر ہمارے صوفی شعرا کی مرہون منت ہے۔ بلھے شاہ، وارث شاہ، شاہ حسین، سلطان باہو، خواجہ غلام فرید، علی حیدر جیسے بزرگوں کا کلام اس والہانہ انداز میں گاتی ہیں کہ مجمع پر وجد کی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔
نوراں سسٹرز اب اپنے 12 افراد پر مشتمل بینڈ کے ساتھ پہلی بار سویڈن آرہی ہیں۔ نوراں سسٹرز کے کونسرٹ کا انعقاد Riksteatern اور Konserthuset Stockholm کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔ مزید معلومات کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
69