سٹاک ہوم : سویڈن میں عید الفطر مورخہ 25جون بروز اتوار کو منائی جارہی ہے۔ عید الفطر کی نماز کا ایک بڑا اجتماع ترک مسجد فتیا میں صبح آٹھ بجے ہو گا جس کی امامت سید شوکت علی کرائیں گے۔ پاکستانی کمیونیٹی کی ایک بڑی تعداد اس میں شرکت کرے گی۔ خواتین کے لئے بھی نماز عید ادا کرنے کا انتظام موجود ہوگا۔