سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) سویڈن میں میشٹاکرکٹ کلب کرکٹ کی ترقی کے لئے مصروف عمل ہے . میشٹا کرکٹ کلب کا مقصد تفریح کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ مواقع فراہم کرنا ہے. 20نومبر کوکلب کی جانب سے سالانہ ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا. تقریب کا باقائدہ آغاز کرتے ہوئے میشٹا کرکٹ کلب کے کیپٹن کامران علی نے تمام مہمانوں کو استقبال کرتے ہوئے شرکاء کو تقریب کے بارے میںآگاہ کیا. پروقار تقریب میں سٹاک ہوم کے صف اوّل کے کرکٹ کلب مشٹا کرکٹ کلب کی ٹیم کو 2016 میں بہترین کارکردگی دکھانے پر پرمہمان خصوصی، سویڈن میں پاکستانی برادری کے معروف سماجی اور کارباری شخصیت جناب عبدالرحمٰن کے ہاتھوں سے ٹرافی اور میڈلز دیے گئے۔
کامران علی نے PICS سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مردانہ ٹیم کے ساتھ میشٹا کرکٹ کلب خواتین کرکٹ کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔
دوران تقریب نئے بورڈ جمہوری طریقے سے تشکیل دیا گیا۔ جس کے مطابق نئی منتخب کمیٹی کچھ اس طرح ہے۔
صدر : کامران علی
سیکرٹری : نکلاس اھرمان
کیشیئر : وسیم الحق
لیداموت :احسن شیخ
لیداموت : شیراز چودھری
جبکہ 2016 میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی تفیل کچھ اس طرح ہے۔