میری کتاب Rekonstruktion av livet ایمازون پر شائع ہوگئی ہے۔ یہ کتاب سویڈش زبان ہے جس کا اردو معنی ہے زندگی کی تعمیرِ نو۔ اردو اور انگریزی زبان میں عمرہ گائڈ اور عمرہ کے طریقے سے متعلق بے تہاشا کتابیں موجود ہیں جبکہ سویڈش زبان میں اس حوالے کے کوئی خاطر خواہ کتاب موجود نہیں ہے۔ اس ہی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے ایک چھوٹی سے کوشش کی ہے۔ کتاب کا تعرف آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔
اکثر، ہم احساس ِ کمتری کا شکار بھی ہوجاتے ہیں ۔الحمدللہ میں اس بیماری سے پاک تھا لیکن پچھلے سال جب میرے ایک قریبی دوست نوید عباس میمن حج سے واپس آئے ۔ میرے دل میں اُن کے احترام میں اضافہ تو ہوا لیکن مجھے حیرت اس بات کی تھی کے ان سے مل کر مجھے احساسِ کمتری محسوس ہوئی کہ کاش میں بھی مکہ اور مدینہ جاوں۔
اگر آپ سچے دل سے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں تو آپ کی خواہش پوری ہوتی ہے اور اس تجربے سے میں اپنی زندگی میں کئی بار گزر چکا ہوں۔ مگر میرے وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ میری یہ خواہش اتنی جلدی پوری ہوگی جب میرے ایک دوست جناب منظور خان صاحب نے مجھے فون کیا ۔ منظور خان صاحب نے بتایا کہ وہ اسی سال دسمبر میں اپنے 11 دوستوں پر مشتمل گروپ کے ساتھ عمرہ پر جارہے ہیں اور مجھے دعوت دی کہ میں بھی ان کے ساتھ چلوں۔ میں نے فورا ہانمی بھر لی۔ اللہ تعالیٰ نے میری اس خواہش اور حاضری کو منظور بھائی کے وسیلے سے پورا کیا جس کے لیے میں ان کا شگر گزار رہوں گا۔
12 شاندار افراد پر مشتمل یہ سفر نورانی تو تھاہی ساتھ ساتھ بہت دلچسپ بھی تھا۔ گروپ میں شامل دوستوں اور اس سفر میں رونما ہونے والے واقعات کے حوالے سے ایک دلچسپ سفرنامہ لکھا جاسکتا ہے ۔ لیکن اس کتاب کا مقصد سویڈن میں ہمارے بچے یا وہ خواتین و حضرات جن کو انگریزی اور اردو میں دشواری پیش آتی ہے اُن کو سویڈش زبان میں عمرہ کا طریقہ اور کچھ خاص باتیں اور مقامات کی پہچان تصاویر اور خاکوں کے ذریعےکرانا ہے۔ اللہ تعالیٰ میری اس کوشش کو قبول فرمائے اور غلطیوں کو سُدھارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
Rekonstruktion av livet – Amazon