33

موٹاپے کا شکار اقوام میں پاکستانی قوم 9ویں نمبر پر

تصویر: ہارون بلوچ
موٹاپے کی بیماری میں پاکستان اس وقت پوری دنیا میں نویں نمبر پر ہے جبکہ دنیا کی آبادی کا 2.1 بلین یا تقريباً30 فیصد افراد موٹاپے کی بیماری کا شکار ہیں۔ موٹاپے کی بیمارے سے یہ مقصد ہر گز نہ سمجھیں کے یہ کوئی اسی بیماری ہے جو موٹاپے کو بعد ہوتی ہے موٹاپا خود ایک بیماری ہے اور ہمیں اس کا باقی تمام بیماریوں کی طرح ہی علاج کرانا چاہیے۔ اکثر لوگ موٹا ہونے کو صحت مند ہونے کی نشانی سمجھتے ہیں ۔ خاص طور پر چھوٹے بچے جن کے گال بہت موٹے ہوں سب سے زیاہ اچھے لگتے ہیں جبکہ یہ صحت مند ہونے کی نہیں بلکہ موٹاپے کی نشانی ہے، ایک اندازے کے مطابق 80 فیصد ایسے بچے جو کہ بچپن میں موٹے ہوتے ہیں وہ بڑے ہوکر بھی موٹے رہتے ہیں۔
صدر Gynae and Obesity Pakistan ڈاکٹر فرید ظفر نے ایک تقریب میں کہا کہ مغربی ممالک اور برضغیر کے درمیان موٹے لوگوں میں ایک بڑا فرق ہے ، مغرب میں موٹاپے کا اثر جسم کے اوپر کے حصے میں زیادہ پایا جاتا ہے جیسے کندھے جبکہ پاکستان میں زیادہ تر موٹاپا پیٹ پار اثر انداز ہوتا ہے۔
موٹاپا خطرناک بیماریوں کی وجہ ہے اور اس کے اثر ات دل ،گردے، پھیپھڑوں ، ہڈیوں اور جسم کے ہر حصے پر ہوتے ہیں، اگر ہم نے اس پر ابھی سے قابو نہیں پایا تو 2020 تک ہماری 65 فیصد آبادی موٹاپے کا شکار ہوگی۔
سویڈن میں مقیم ٹیلی کام کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ایک شخصیت جناب غزال مہدی کا تزکرہ اس حوالے سے قابلِ ذکر ہے ۔ غزال مہدی کا تعلق پاکستان سے ہے وہ ایک ایتھلیٹ بھی ہیں اور اکثر میراتھان وغیرہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ بڑھتی ہوئی موٹاپے کی اس بیماری کو دیکھتے ہوئے انہوں نے خاص طور پر اپنے لوگوں کے لئے ایک کلب کا آغاز کیا ہے، جہاں آپ obesity سے حوالے سے ان سے کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں۔ یہاں تک کے غزال مہدی آپ کو ایک بہترین ڈائٹ بھی تیار کر کے دے سکتے ہیں جو انہوں نے اور کئی اور لوگوں نے استعمال کیا ہے اور ان کو بہت فائدہ بھی ہوا ہے۔ اس سب کے لئے نہ ہی آپ کو کئی فیس دینے کی ضروت ہے اور نہ ہی کوئی ممبر شب۔ ایک ملاقات میں غزال مہدی نے بتایا کہ انٹرنیٹ ، یوٹیوب اور فیس بک پر بے تحاشہ اسی سائٹس ہیں جہاں سے لوگ مسفید ہو رہے ہیں بد قسمتی کی بات ہے ہماری اپنی زبان میں موٹاپے جیسی بیماری چھٹکارہ پانے کے لئے خاطر خواہ مواد موجود نہیں۔ اسی لیے مجھے یہ قدم اُٹھانا پڑا کیونکہ میں خود بھی اس مرحلے سے گزر چکا ہوں تو میں کم سے کم اپنا تجربہ تو لوگوں کے ساتھ بانٹ سکتا ہوں۔ اُن کی تمام ویڈیوز اردو زبان میں یوٹیوب اور فیس بک پر موجود ہیں جس کا مقصد موٹاپے میں مبتلا پاکستانی مریضوں کی مدد اور رہنمائی کرنا ہے اور ان میں صحت مندانہ طرزِ زندگی کی اہمیت اجاگر کرنا اور موٹاپے سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے۔
غزال مہدی ان کے فس بک پیج پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
Reshape with Ghazzal Facebook Page

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں