اہور، اسلام آباد اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میرپور سے افسوسناک خبریں موصول ہو رہی ہیں جہاں عمارت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد کے زخمی ہونے جبکہ ایک بچی کے جاںبحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جہلم سے 12 کلومیٹر شمال میں تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی جبکہ زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ محسوس ہوتے ہی عوام کی بڑی تعداد خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئی۔ میرپور آزاد کشمیر سے خبریں ہیں کہ وہاں زلزلے کے باعث عمارت زمین بوس ہونے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔