لیجنڈ اداکار معین اختر کو دنیاسے رخصت ہوئے 6برس بیت گئے.
دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے عالمی شہرت یافتہ اداکار اور کمپئیر معین اختر کی چھٹی برسی آج منائی جارہی ہے۔ساٹھ کی دہائی میں اپنے کرئیر کا باقاعدہ آغاز کرنے والے معین اختر خوش گفتار اور باکمال شخصیت کے حامل انسان تھے۔ مزاحیہ اداکاری ہو یا زبردست کمپئرنگ معین اختر کا ہر انداز ہمیشہ یادگار رہا۔ان کے یادگار ڈراموں میں روزی، ہاف پلیٹ، شو ٹائم، اسٹوڈیو ڈھائی، ففٹی ففٹی، آنگن ٹیڑھا، انتظار فرمائیے اور عید ٹرین جس میں معین اختر نے ادا کیے ایسے کردار کہ انہیں دیکھ کر آج بھی ہونٹوں پر ہنسی مچل جائے
