Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
54

معروف گٹارسٹ عامر زکی انتقال کرگئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق 49سالہ عامر ذکی کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے باعث ہوا، دل میں درد اٹھنے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انتہائی نگہداشت وارڈ میں انہیں داخل کیا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر ذکی کا جسد خاکی پاکستان منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ممکن ہے کہ اُن کی نماز جنازہ کل کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔
عامر زکی کے میوزک البم ’’میرا پیار‘‘ سے ایک گیت قارئین کی نذر:۔

عامر زکی کا شمار ملک کے بہترین گٹارسٹوں میں ہوتا تھا، وہ 1968 میں سعودی عربیہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے پہلی بار 14 برس کی عمر میں گٹار بجایا۔ انہیں سب سے پہلے نامور موسیقارعالمگیر نے دریافت کیا، اس وقت عامر زکی کی عمر محض 16 برس تھی۔ انہوں نے عالمگیر کے ساتھ کئی ممالک کا دورہ کیا، انہیں گٹار بجانے کے منفرد انداز کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں