سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں ماہ رمضان کی برکات سمیٹنے کے لئے مسجد عائشہ میں افطاری اور نمازِ مغرب کے بعد عشائیہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ رمضان المبارک کا مہینہ مسلمانوں کے معمول بدل دیتا ہے، سویڈن جہاں دن لمبے اور راتیں بے حد چھوٹی ہونے کے باوجود مسجد میں رونقین لوٹ آتی ہیں۔ عائشہ مسجد میں افطار کا اہتمام مسجد انتظامیہ کی جانب سے کیا جاتا ہے جس میں مسافر نمازی اور آخری عشرے میں معتکفین فیضیاب ہوتے ہیں۔
اُردو قاصد سے بات کرتے ہوئے جناب سُلیمان صاحب جنہوں نے رضاکارانہ طور پر افطاری اور رات کے کھانے کی تیاری کی ذمہ داری عائشہ مسجد میں سمبھالی ہوئی ہے بتایا کہ وہ روزہ داروں کی خدمت کرنا اپنی سعادت سمجھتے ہیں۔
سُلیمان DELL میں بطور سی ای او ٹرینی ہیں اور وہ حلال ریسٹورانٹ www.halalrestauranger.se ویب سائٹ کے بانی بھی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے سویڈش اسنوکر چیمپین شپ میں دوسری پوزیشن بھی حاصل کی ہے۔
اردو کے نوجوان شاعر شکیل خان شکو اپنی اہلیہ کے ساتھ افطاری کی تیاری میں ہاتھ بٹانے کے لئے موجود تھے اور انہوں نے بتایا کہ وہ رمضان میں اپنا وقت مسجد میں گزارنا پسند کرتے ہیں اور باجماعت نماز اور عبادت کے ساتھ روزہ داروں کی خدمت سے انہیں دلی سکون ملتا ہے۔
مسجد عائشہ کی انتظامیہ نے افطاری اور رات کے کھانے کی اس روایت کو برقرار رکھا ہوا ہے اور اہلِ خیر حضرات کو برکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرتے ہوئے ایک فہرست شائع کی ہے۔جس میں شامل ہوکر آپ بھی نیکیاں سمیٹ سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں
Mat-Schema Ramadan 2017
اصحاب خیر سے اپیل ہے کہ مبارک مہینے میں تعاون فرما کر ثواب حاصل کریں۔ آپ اپنے عطیات اس نمبر پر سوئش کیجئے 1236702773 SWISH