Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
19

محنت کشوں اور مزدوروں کے نام

ہمت کرنے سے نہ گھبرا
ہمت ہی ہے تیرا آسرا
خوف تو بس اک خیال ہے
یہی تو ظالم کا جال ہے

★★★★★★★

اتار پھینک خوف کا لپادہ
پہن لے ہمت کی پو شاک
یہ وطن تم سے ہے
گر تو ہے بےباک

★★★★★★★

ظالم کا ظلم تب تک ہے
جب تک تو خاموش ہے
جینا چاہتے بھی نہ جی سکے گا
گر تو یہ فراموش ہے

★★★★★★★

سینہ تان لے اور حق مانگ
یہی تیرا جہاد ہے
بھیگ کی طرح حق مانگنا
ہی بڑا فساد ہے

★★★★★★★

نواےُ مظلوم نعرہ حق ہے
اور نعرہ حق بلند کر
سر اٹھا کر جینا سیکھ
نہ اپنی خودی کو پامال کر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں