Jo Dil Se Muhammad Ka Zikr Karega - Naat e Maqbool SAW 13

محفل میلاد مورخہ 21 جنوری ایک بجے فتیا سکول میں ہوگا

سٹاک ہوم ( رپورٹ عارف کسانہ ) نبی آخرالزمان حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار محافل میلاد کی صورت میں کیا جاتا ہے اور عشق مصطفےٰ کا جذبہ کردار و عمل کا محرک ہوتا ہے۔ رسول پاک کی دنیا میں تشریف آوری کی خوشی میں تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور اسی حوالے سے سالانہ میلاد کانفرس فتیا میں منعقد ہورہی ہے۔ اس بابرکت محفل کا انعقاد مورخہ 21 جنوری بروز ہفتہ ایک بجے فتیا سکول میں ہوگا۔ اس میں گھر کے تمام افراد کو دعوت ہے جس وجہ سے عورتیں اور بچے بھی شریک ہوں گے۔ میلاد کانفرس میں اردو، سویڈش اور انگریزی میں مقام مصطفے اور سیرت رسول اکرم کے حوالے سے خطابات ہوں گے۔ میلاد کانفرس میں فرانس سے علامہ حسن میر قادری خصوصی طور پر شرکت کریں گے اور اہم خطاب فرمائیں گے۔ ناروے سے معروف نعت خوان ہارون قیوم بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ مقامی حضرات بھی نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ شفقت کھٹانہ ایڈووکیٹ نے میلاد کانفرس میں شرکت کی سب کو دعوت عام دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں