پاکستانی ٹیلی وژن اور پاکستانی فیلم انڈسٹڑی پر بھر پور کامیابی سمیٹنے کے بعد ماہرہ نے بھارتی فلمی دنیا میں قدم رکھے ہیں۔ ماہرہ اور شاہ رخ خان کی کیمسٹری نے پاکستان اور بھارت میں اپنے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
آج او ظالمہ گانا انٹرنیٹ پر جاری کردیا گیا ہے۔ جس کو پاکستان، بھارت اور دنیا بھر میں شائقین نے پسند کیا ہے۔
Red Chillies Entertaiment کی جانب سے اردو قاصد سویڈن کو او ظالمہ گانا موصول ہوا ہے جو ہم آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔
ہمیں ہندی فلم کے ڈسٹریبوٹر پرشانت جین نے بتایا ہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اورخاہ رخ خان کی فلم رئیس 25 جنوری سے سویڈن کے مختلف شہروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
ٹکٹ کو بوکنگ کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کر کے آپ اپنی ٹکٹ بُک کرواسکتے ہیں۔
Book your tickets