47

مالمو میں پانچ افراد کو ایک انٹرنیٹ کیفے کے باہر گولی مار دی گئی

سویڈن کے جنوبی شہر مالمو میں پانچ افراد کو ایک انٹرنیٹ کیفے سے باہر گولی مار دی گئی ہے. زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے لیکن ان کی حالت کے بارے میں کچھ واضح نہیں ہے. پولیس نے ابھی تک کوئی بھی گرفتاری ظاہر نہیں کہ اور نہ ہی اس واقع کی وجوہات بیان کی ہیں۔

Foto: Johan Nilsson/TT
Foto: Johan Nilsson/TT

پیر کے روز شام 8 بجے مالمو شہر کے وسط میں اس واقعہ کے بعد پولیس نے علاقہ کو اپنے گھیرے میں لے لیا جبکہ شہر کے ہسپتال میں بھی پولیس موجود ہے جہاں ذمہ افراد کو لایا گیا ہے۔

سویڈش پولیس آفیسر تھامس پالسن نے کہا کہ یہ شوٹنگ ایک انٹرنیٹ کیفے کے باہر گلی پر واقع ہوئی تھی.تمام پانچ زخمی لوگ ہیں، اور وہ مختلف طریقے سے ہسپتال پہنچے ہیں.
عینی شاہدوں کے مطابق دو کاروں میں سوار افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے اور عوام سے اپیل لی گئی ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کریں اور اس واقعہ کے بارے میں اگر انہیں معلومات ہوں تو وہ پولیس کو آگاہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں