مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا125واں یوم پیدائش آج منگل31جولائی کو بھرپور طریقہ سے منایا جارہا ہے۔31جولائی1893ء کو کراچی میں پیدا ہونے والی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ شمع جمہوریت محترمہ فاطمہ جناح کوزندگی کے آغاز میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب وہ2سال کی تھیں تو ان کے سر سے ماں کا سایہ اٹھ گیا اور ان کی بڑی بہن مریم نے ان کی پرورش کی ۔حصول پاکستان کی تحریک کے دوران اور قیام پاکستان کے بعد مادر ملت نے جس سیاسی بصیرت وقیادت، جراتمندی اور ایثار وقربانی کا مظاہرہ کیا وہ ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ وہ نہ صرف محسن ملت بلکہ ہماری موجودہ اور آنے والی نسلوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔ محترمہ فاطمہ جناح نے9جولائی 1967ء کو کراچی میں ہی وفات پائی۔ کل ان کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں سیمینارز اور تقاریب کا اہتمام کر کے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
28