46

لندن کی مشہور زمانہ ڈبل ڈیکر بسوں پر پاکستان کے روائتی رنگ

عید الفطر کے موقع پر لندن کی مشہورِ زمانہ سرخ ڈبل ڈیکر بسوں پر پاکستانی ثقافت کے رنگ چھاگئے۔ طاہر عمران کی ٹویٹ کے مطابق یہ بسیں لندن میں آکسفورڈ سرکس کے قریب دیکھی گئیں جبکہ ان میں سے ہر بس پر ’’ایمرجنگ پاکستان، لینڈ آف بیوٹی فُل فیسز‘‘ (اُبھرتا پاکستان، خوب صورت چہروں کی سرزمین) کی عبارت نمایاں ہے۔ انگریزی اخبار دی نیو ز کے مطابق یہ اشتہاری مہم “ایمرجننگ پاکستان” کے موضوع کے تحت جاری ہے جو کہ مزید چار ہفتوں تک جاری رہےگی۔ ان بسوں پر پاکستانی ٹرک آرٹ ، پاکستان کے مختلف علاقوں کے ساتھ قومی جانورمارخور کا عکس بھی نمایاں کیاگیاہے۔ اس اقدام سے لاکھوں غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا اور پاکستان کی سیاحت میں اضافہ ہوگا۔ لندن کی مشہور سرخ بسوں کو پاکستان کے روائتی رنگوں اور تصاویر سے رنگنے کیلئے معروف ادارہ پھول پتی کے نامور ڈیزائنرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
تصاویر: ولی زاہد فیس بک پیج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں