Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
48

لفظ

یہ لفظ بہت سفاک ہوتے ہیں،
بہت گستاخ اور بیباک ہوتے ہیں،

لہجے تولتے ہیں یہ ایمانداری سے،
منافق چہرے ان سے چاک ہوتے ہیں،

گھر کی بنیادوں کو مضبوط نہ جانو،
لفظوں کے کھیل میں فقط خاک ہوتے ہیں،

چیرتے ہیں روح کو گویا ملک الموت ہوں،
انکے دیئے ہوئے زخم المناک ہوتے ہیں،

لبھاتے ہیں سادہ دلوں کو اپنی تاثیر سے،
کمبخت جھانسے باز، چالاک ہوتے ہیں،

ستر پوشی کی خصوصیت کے ہیں حامل،
مجبوری میں سفید پوش کی پوشاک ہوتے ہیں،

لغزشوں کے کارخانے کو مقفل رکھو نعمان،
لغزشیں کم ہوں، انجام تاب ناک ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں