ایک بزرگ عالم کسی بستی میں پہنچے، جہاں انھوں نے دو دن قیام فرمایا. تیسرے دن صبح سویرے انھوں نے اپنے شاگرد سے کہا "اپنا سامان فورا باندھ لو، ہمیں یہاں سے جانا ہے.”
شاگرد نے پوچھا ” یہاں آنے کے لیے آپ نے طویل سفر کی مشقت اُٹھائی، اب آپ اتنی جلدی کیوں روانہ ہونا چاہتے ہیں؟”
عالم نے فرمایا "مجھے اس بستی میں آئے ہوئے دو دن ہوگئے ہیں. سب کو میرے آنے کی اطلاع بھی ہے، پھر بھی کوئی علم کا طالب میرے پاس نہیں آیا. جس بستی کے لوگوں میں علم کا شوق نہ ہو، وہاں عذاب الٰہی نازل ہوکر رہتا ہے. اس لیے جلدی کرو تاکہ ہم اس زمین سے دور نکل جائیں.”
مرسلہ: حفصہ ارشاد، تُر لاندی