پاکستان کے قومی ترانے کے خالق معروف شاعرابوالاثرحفیظ جالندھری کو جہان فانی سے رخصت ہوئے 34 برس بیت گئے ہیں۔ حفیظ جالندھری 21 دسمبر 1982 کو اس جہاں فانی سے کوچ کرگئے تھے لیکن ان کی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔ انھوں نے اپنی 82 سالہ زندگی میں متعدد شعری مجموعے تخلیق کئے۔ ” شاہنامہ اسلام ” کو ان کی سب سے بڑی تخلیق قرار دیا جاسکتا ہے۔
