23

فیس بک کے ذریعے وائرس کا حملہ

سویڈش فیس بک کے صارفین کے درمیان ایک وائرس پھیلا ہوا ہے.فیس بک میسنجر پرآپ کے دوست کی جانب سے ایک میسج آتا ہے جس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے دوست نے آپ کو کسی یو ٹیوب میں دیکھا ہے اور وہ آپ کو بتانا چاہ رہا ہے۔ آپ اس لنک پر کلک نہ کریں یہ ایک وائرس ہے۔
یہ وائرس سویڈش فیس بک صارفین کے سوشل نیٹ ورک میں پھیل چکا ہے۔ یہ فیس بک میسنجر میں خود کار پیغامات کے ذریعہ پھیلا ہے اور بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے آپ کے دوست نے بھیجا ہو۔
یہ میسج کا متن کچھ یوں ہے “کیا آپ یہ ہے؟” اور ایک ایموجی جس کے بعد یو ٹیوب کلپ ہونے کا ایک لنک ہے۔ لنک پر کلک کرنے سے آپ کو ایک صفحے پر لے جایا جائے گا جس میں آپ اپنی ذاتی معلومات بھرنے کے لیے کہا جائےگا اور ساتھ ہی یہ وائرس آپ کے دوستوں کےمیسنجر میں چلا جائےگا۔
گزشتہ کئی مہینوں میں اس قسم کے کئی وائرس فیس بک پر پھیلے ہیں ۔ اس سال اگست میں کئی نورڈک میڈیا گروپس نے اس کے بارے میں لکھا ہے۔ اس وائرس کے حملے کا مقصد آپ کے فیس بک پروفائل سے معلومات حاصل کرنا ہے اور یہ آپ کے شناخت بھی چوری کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے یا اضافی پروگرام بیھ انسٹال کرتا ہے۔
احطیاطی تدابیر
آئی ٹی ماہر Jörund Heimholt کا کہنا ہے

ان لوگوں کے لئے ایک حل ہے جو اس وائرس سے متاثریا پریشان ہیں۔ اپنے براؤزر کو دوبارہ ترتیب دیں اور فیس بک پر اپنے پاس ورڈ تبدیل کرنے کا یقین کریں۔ سماجی نیٹ ورک پر اپنی رازداری کی ترتیبات کا جائزہ لینے بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں