یوں تو دنیا کے گرد چکر لگانے کا ارادہ تو بہت سے لوگوں نے کیا مگر اپنے اس ارادے کو پایا تکمیل تک بہت کم لوگ ہی پہنچا سکے .
پاکستان کے مشہور موسیقار ،گلوکار اور سماجی کارکن فخر عالم نے بھی کچھ اسی قسم کا ارادہ ٢٠١٥ میں کیا اور اس کی تکمیل کے لئے خاص طور پہ امریکا سے پرائیویٹ جہاز اڑانے کا لائسنس حاصل کیا . ماہرین کے مطابق اس قسم کی اڑان کے لئے بہت زیادہ تجربے کی ضرورت ہوتی ہے مگر فخر عالم نے محض ١٠٠ گھنٹے کے تجربے پر ہی اس بات کا ارادہ کر لیا تھا .
اپنی اس کاوش کو انھوں نے مشن پرواز کا نام دیا ہے اور اسے پاکستانی عوام کے نام کیا ہے
اپنے مشن کے پہلے مرحلے میں ١٠ اکتوبر کو امریکا کے شہر فلوریڈا سے اپنا آغاز کرکے براستہ یورپ ، دبئی وہ کراچی پہنچ چکے ہیں اگلے مرحلے میں اسلام آباد ،لاہور ، ڈھاکہ ، تائیوان آسٹریلیا اور دیگر ممالک شامل ہیں
