• آپ کے خطوط
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • کالم نگاراور شعراء کی فہرست
  • ہدایتی ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
ہفتہ, 10 اپریل , 2021
3 °c
Stockholm
8 ° بدھ
6 ° جمعرات
8 ° جمعہ
7 ° ہفتہ
  • Login
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
ZAQ Accounting
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف
Urdu Qasid Sweden | Pakistani in Sweden | Latest News
No Result
View All Result

غریب کسانوں کے جان و مال غیر محفوظ

عارف کسانہ by عارف کسانہ
6 جولائی, 2018
0 0
0
0
SHARES
51
VIEWS
فیس بٗک پر شیئر کیجئےٹویٹر پر شیئر کیجئےواٹس ایپ پر شیئر کریں

صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب کے ہاتھوں میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل کے نواحی قصبوں کے غریب کسانوں کے جان و مال غیر محفوظ
سٹاک ہوم ( عارف کسانہ؍ نمائدہ خصوصی ) سویڈن کی یونیوسٹی کے ٹی ایچ کے پی ایچ ڈی سکالر عبداللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ میانوالی کی تحصیل عیسی ٰ خیل کے نواحی قصبوں مہرشاہ والی، سمندوالہ اور جنتی والہ کے غریب عوام صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب امانت اللہ خان شادی خیل اور انکے بھائی رکن قومی اسمبلی عبید اللہ خان شادی خیل(مسلم لیگ ن) کے ظلم کے ہاتھوں مجبور ہیں۔ان با اثرلوکوں نے اپنی اور اپنے رشتہ داروں کی زمینیں اور باغات بچانے کے لئے حکومت اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر سیلابی نالے ‘‘ بڑوچ‘‘ کا پہلے سے منظور شدہ نقشہ تبدیل کر کے اس کا رخ آبادی والے قصبوں مہرشاہ والی، سمندوالہ اور جنتی والہ کی طرف کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ کالاباغ سے لیکر عیسیٰ خیل تک تقریبا‘‘ چودہ ایسے برساتی سیلابی نالے گزرتے ہیں لیکن سوال یہ ااٹھتا ہے کہ یہ نالہ ہی کیوں انکی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یہ با اثر افراد اپنے ذاتی مفادات کی خاطر غریب لوگوں کی جان و مال کے درپہ ہیں اور ان کو بے گھر اور انکی زمینوں کو بنجر بنا دینا چاہتے ہیں۔ حالانکہ پاکستان کے آئین کے مطابق اپنے مفادات کی خاطر کسی کی زمین ہتھیانا اورکسی کو بے گھرکرنا قانونی جرم ہے۔ چونکہ میانوالی کا یہ حلقہ عمران خان کی حمایت کرتا ہے اس لئے یہ دونوں بھائی ان لوگوں سے سیاسی انتقام لے رہے ہیں اورانہیں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بھی بھرپوحمایت حاصل ہے۔ مقامی انتظامیہ یہاں کے لوگوں کو دھمکیاں دے رہی ہے۔ محکمہ آبپاشی نے ان کسانوں کومارکیٹ کی قیمت سے دس گنا کم قیمت دینے کی تجویزدی ہے لیکن یہاں کے عوام نے اسے قبول کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے جس پرعیسیٰ خیل کی انتظامیہ نے دھونس جما کر کہا ہے کہ یہ کام ہر صورت ہو کر رہے گا۔ یہاں کی عوام در بدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے اور لوگوں نے سیکرٹری محکمہ آبپاشی، ڈی سی او میانوالی،چیف سیکرٹری پنجاب، چیف کمشنر سرگودھا اور چیف انجنیئرمحکمہ آبپاشی سرگودھا کو درخواستیں بھی ارسال کی ہیں لیکن اس کاکوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا۔ اس کے علاوہ وزیر اعلی ٰپنجاب کے شکایات سیل میں بھی لوگ اپنی شکایت درج کروا چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی مشیر بیگم ذکیہ شاہنواز خان صاحبہ نے کہا ہے کہ یہ شادی خیل برادران وزیر اعلیٰ پنجاب کے من پسندیدہ لوگوں میں سے ہیں اس لئے ان کے خلاف پنجاب حکومت کوئی قدم نہیں اٹھائے گی جب لوگوں نے خود وزیرآبپاشی امانت اللہ خان شادی خیل سے اس ظلم کی شکایت کی تو وہ بڑے رعب و دبدبے سے کہا کہ میرے باغ کے ایک پودے کی قیمت تمہارے گھروں سے زیادہ ہے۔عبداللہ خان نیازی نے مزید کیا کہ بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ حکومت کے نشے میں ہاتھی کیسے مست بیٹھے ہوے ہیں اور اتنی پست ذہنیت کے مالک غریب عوام کا خون چوس رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ہر دور میں غریبوں کا استحسال جاری رہا۔ قبل ازیں بینظیر بھٹو کے دور حکومت میں میانوالی مکڑوال میں کھربوں مالیت کی سونا اگلتی کوئلے کی کانیں سستے داموں ہتھیا لی گئیں جبکہ مسلم لیگ ق کے دور میں بہت سی سرکاری زمینوں پرلیز کے نام پر قبضہ کیا اور کاروباری مراکز قائم کئے گئے۔
یہاں کی مجبور عوام پاکستان، پاکستانی میڈیا ، اعلیٰ عدلیہ خصوصآ چیف جسٹس آف پاکستان اور پاکستان آرمی چیف سے یہ پر زور اپیل کرتی ہے کہ خدارا اس مسئلے کو حل کریں اور انصاف کے تقاضوں پر پورا اتریں جس کا آپ لوگوں نے حلف اٹھایا ہے۔ عوام نے عمران خان سے بھی مطالبہ کہا کہ وہ انصاف کے لئے آواز بلند کریں۔ یہاں کی عوام حکومت کو مزید خبردار کرتی ہے کہ دوران احتجاج کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی ذمہ داریہ موجودہ حکومت ہو گی۔

ShareTweetShareSend
Previous Post

قرآن اور رمضان

Next Post

صحت مند بڑھاپا

عارف کسانہ

عارف کسانہ

Next Post

صحت مند بڑھاپا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

نیوز لیٹر میں شمولیت

تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!

ہمارا فیس بک پیج

اہم شعبے

آج کے کالمز آواز آپ کے خطوط افسانچہ الیکشن 2018 انٹرویو اچھی بات بک ریویو بین الاقوامی تاریخ تازہ ترین تصانیف تصاویر اور مناظر تعلیم تقریبات ثقافت حلقہ اربابِ ذوق خبریں دسترخوان دلچسپ و عجیب سالگرہ سرینگر سفرنامہ سوشل میڈیا سویڈن سیاست شخصیات شوبز صحت فیملی کارنر فیچر کالمز قسط وار سلسلے ملٹی میڈیا موسيقى ویڈیوز ٹیکنالوجی پاکستان پاکستانی ڈرامے پریس ریلیز ڈائری کاروبار کالمز کھیل کہانیاں ہیلتھ بلاگ
  • ہمارے بارے میں
  • ایڈیٹوریل بورڈ
  • آپ کے خطوط
  • اسپیشل ایڈیشن
  • ہم سے رابطہ
  • اخوت: انسانی خدمت کا بڑا ادارہ
  • اردو کمیونٹی فورم

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

No Result
View All Result
  • Login
  • صفحہ اوّل
  • سویڈن
  • تازہ ترین
  • کالمز
  • انٹرویو
  • کھیل
  • صحت
  • شخصیات
  • حلقہ اربابِ ذوق
  • پاکستانی‌ڈرامہ
  • ڈائری
  • ملٹی میڈیا
    • تصاویر اور مناظر
    • ویڈیوز
  • ہم سے رابطہ
  • تعارف

© 2018 - 2020 اردو قاصد سویڈن
نوٹ: اردو قاصد پر شائع ہونے والے مضامین مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارے کا اس تحریر سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
Drivs av Ilma Webbstudio

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

*By registering into our website, you agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.
All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Notice: Undefined index: javascript in /customers/5/8/f/urduqasid.se/httpd.www/wp-content/plugins/appender/appender.php on line 237

Add New Playlist

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.